ایمز ٹی وی (تعلیم) اعلیٰ ثانوی بورڈ سندھ کے چئیرمین کا کہنا ہے کہ جامعات انٹری ٹیسٹ کا انعقاد انٹر کے نتائج آنے کے بعد کیا جائے .اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چئیرمین اختر غوری نے سندھ کے سرکاری جامعات اور انسی ٹیوٹس کے سربراہوں کو خط تحریر کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ سندھ کے تعلیمی بورڈ میں انٹر کے نتائج کا اجرا ٹائم فریم محکمہء تعلیم کی اسٹئیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں دیا جاتا ہے ۔
اسٹیئرنگ کمیٹی کے منعقدہ اجلاس 14 فروری کے فیصلے کے تحت ماسوائے کراچی سندھ کے دیگر تعلیمی بورڈ میں انٹر کے نتائج کا اجرا کی حتمی تعلیم 31 اگست جبکہ طلباء کی غیر معمولی انرولمنٹ کے سبب کراچی بورڈ میں انٹر کے نتائج کے اجرا کی حتمی تاریخ 15 ستمبر ہے ۔
لہٰذا طلباء و طالبات کو یکساں مواقع فراہم کرنے کیلئے سندھ کی جامعات کے سربراہ اپنی جامعات میں ڈگری کلاسز میں داخلوں کے سلسلے میں انٹی ٹیسٹ کا انعقاد کمیٹی کی دی گئی اس مدت 15 ستمبر کے بعد کریں ۔