جمعہ, 19 اپریل 2024


پری میڈیکل گروپ کےسالانہ امتحانات برائے 2022ء کی مارکس شیٹس جاری

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے پری میڈیکل گروپ کےسالانہ امتحانات برائے 2022ء کی مارکس شیٹس جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق انٹرمیڈیٹ حصہ دوم سائنس پری میڈیکل گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کی مارکس شیٹس تیار ہوگئی ہیں۔

کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے نمائندے پرنسپل کے اتھارٹی لیٹرکے ساتھ بروز جمعرات یکم دسمبر 2022ء سے بورڈ کے متعلقہ سیکشن سے مارکس شیٹس حاصل کرسکتے ہیں جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کی مارکس شیٹس ان کی جانب سے دیئے گئے پتوں پر روانہ کردی گئی ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment