ایمز ٹی وی(تعلیم)صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ تعلیم کے فروغ سے قومیں ترقی کرتی ہیں اور انہیں فیلڈ میں افراد دستیاب ہوتے ہیں جو اپنی تعلیم ، ویژن اور تجر بے سے قوم کو آگے لے کر چلتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں تا کہ صوبے پنجاب کو بنیاد بنا کر پورے جنوبی ایشیا میں ترقی اور عوامی خوشحالی کا گڑھ بنے۔وزیر اعلیٰ کی تعلیمی ویژن کے تحت پنجاب میں فروغ تعلیم کے لئے مختلف اقدامات کئے گئے ہیں