ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کو شریک ممتاز پروفیسرکا خطاب دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یونیورسٹی آف پیٹراکی ڈین کونسل نے پروفیسر اقبال چوہدری کو یہ خطاب اُن کی نامیاتی کیمیاءمیں غیر معمولی علمی و تحقیقی خدمات کے اعتراف میں دیا ہے۔ عمان میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران یونیورسٹی آف پیٹرا کے سربراہ نے پروفیسر اقبال چوہدری کوشریک ممتاز پروفیسر کی سند عطا کی تھی۔ پروفیسر اقبال چوہدری نے نیچرل پروڈکٹ کیمسٹری کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دی ہے۔ اس ضمن میں انکی تقریباً 1650 سائنسی اشاعتیں بین الاقوامی سطح پر شائع ہوچکی ہیں، امریکہ اور یورپ میں انکی تحریرو ادارت کردہ 27کتب شائع ہوچکی ہیں، بین الاقوامی سائنسی جرائد میں900 تحقیقی اشاعتیں اور 32 پیٹینٹ بھی قابل ذکر ہیں۔ مزیدبرآں ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری کیمیاءسے متعلق متعدد غیر ملکی کتب و جرائد کے مدیر ہیں جبکہ انکے زیر نگرانی67طالبعلم پی ایچ ڈی اور 18 ایم فل مکمل کرچکے ہیں۔