ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) ٹھری میرواہ تحصیل بھر میں 100سے زائد پرائمری اور گرلز اسکول بند پڑے ہیں کئی اسکولوں پر وڈیروں اور بااثر افراد نے قبضہ کر لیا ہے جبکہ متعدد اسکولوں میں مال مویشی باند ھ دیئے گئے ہیں، محکمہ تعلیم کے افسران خاموش تماشائی بنے ہو ئے ہیں ،اسکولوں کو ملنے والا سالانہ بجٹ بھی ہڑپ ہو نے لگا جبکہ بند پڑے اسکول سرکاری ریکارڈ میں شاندار کارکردگی سے درجہ کردیئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹھری میرواہ تحصیل بھر میں ایک سو سے زائد پرائمری وگرلز اسکول بند پڑے ہیں، جس پر وڈیروں اور بااثر افراد نے قبضہ کر لیا ہے اورا سکولوں کے صحن میں مال مویشی باندھ دیئے گئے ہیں اور بااثر افراد نے گندم بھوسا سمیت دیگر سامان اسکولوں میں رکھ دیا ہے۔ ٹھری میرواہ تحصیل کے بااثر افراد نے تعلیمی نظام کو تباہی کے کنارے پر پہنچا دیا ہے ،ٹھری میرواہ تحصیل بھر میں649 پرائمری اور گرلزا سکولوں میں سے100 سے زائد پرائمری گرلزا سکول بند پڑے ہیں جس پر بااثر افراد نے قبضے کر لیا ہے جس کی محکمہ تعلیم کے کرپٹ افسران کی بااثر افراد کو سر پر ستی حاصل ہے جبکہ کئی اسکولوں کی کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی عمارتیں ویران پڑی ہیں۔ ٹھری میرواہ کے سیاسی سماجی تنظیموں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ بند پڑے ا سکولوں کو کھلوایا جائے اور کرپٹ افسران کیخلاف کاروائی کی جائے اور تعلیم کی بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں تاکہ بچے تعلیم حاصل کر سکے ۔