ایمز ٹی وی ( تعلیم) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو میں ”بائیو ماس سے ماحول دوست توانائی کی پیداوار اور دیہات کی ترقی“ کے عنوان سے ایک روزہ سیمینار بروز بدھ 13 جنوری کو مخدوم داود ہال میں ہوگا۔ سیمینار کی صدارت مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی کریں گے جبکہ کنگسٹن یونیورسٹی لندن بائیو ماس توانائی اور دیہاتی ترقی کے ماہرین‘ پانی اور بجلی والے وفاقی وزارت کے الٹرنیٹو انرجی ڈولپمنٹ بورڈ کے انجینئر امجد علی اعوان‘ مہران یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر خانجی ہریجن‘ پروفیسر مشتاق میرانی‘ ڈاکٹر عبدالرزاق سہتو و دیگر تدریسی اور توانائی شعبوں کے ماہر سیمینار سے خطاب کریں گے۔