جمعہ, 22 نومبر 2024


ترقی کے لئے سا ئنس و ٹیکنا لوجی پر عبور حا صل کرنا ہوگا ، ڈاکٹر شنواری!

ایمز ٹی وی (تعلیم) پاکستان اکیڈمک آف سائنسزکے سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے کہا کہ پاکستان کی ترقی سائنس اور ٹیکنالوجی میں دسترس سے ہی ممکن ہے۔ جہاں اساتذہ ریسرچ کلچر کے ساتھ فکری تحقیقی جستجو کے آرزومند ہوں ،ہم جانتے ہیں کہ تعلیم ہی کسی بھی مہذب معاشر ے کی اساس ہواکرتی ہے اور ترقی یافتہ اقوام سائنس وٹیکنالوجی کی ترقی سے کا ئنات کے سربستہ رازوں سے پردہ اٹھانے میں کامیاب ہورہے ہیں۔ تعلیمی اداروں بالخصوص جامعات کو جدید تحقیق پر مبنی ایسا نظام متعارف کرانے کی ضرورت ہے جس میں جدید سائنس سے استفادہ کے لئے حکمت نظرآتی ہو ۔ ترقی یافتہ ممالک کے سائنسدانوں ،محققین اور مفکرین کی تحقیق کے نتیجے میں پوری دنیا ترقی کے ثمرات سے فیضیاب ہورہی ہے۔اس تناظر میں ہمارے اساتذہ کو بین الاقوامی سائنسدانوں کو رول ماڈل بنانا چاہئے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاری یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبرز کو کلیدی لیکچر دیتے ہوئے کیا۔ ان کی قیادت میں یہ یونیورسٹی ترقی کررہی ہے۔ لیاری کے طلبہ کو اس سہولت سے استفادہ کرناچاہئے ۔ اسی لئے مجھے یہاں آکر دوچند خوشی محسوس ہورہی ہے۔آخر میں لیاری یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اختر بلوچ نے پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کا شکریہ ادا کیا ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment