جمعہ, 22 نومبر 2024


نرسنگ اسکول ، بے قاعدگیوں کی شکا یت !

ایمزٹی وی ( تعلیم ) نرسنگ اسکول لمس جامشورو میں نئے داخلے کے دوران بے قاعدگیوں کی شکایات ا ین ٹی ایس کی جانب سے جاری کی گئی فہرست سے 8امیدواروں کے بجائے من پسند امیدواروں کے نام شامل کردئے گئے۔ جبکہ 5 نشستوں کی فہرست جاری ہی نہیں کی گئی اور گذشتہ سال جعلی کاغذات پر نکالی گئی 2 طالبات کو دوبارہ داخلہ دے د یا گیا جبکہ ڈائریکٹر نرسنگ سندھ نے کہا ہے کہ قواعد کے مطابق 36 نشستیں انٹر اور 14نشستیں میٹرک کے لئے مختص ہیں۔ ڈائریکٹر نرسنگ سندھ کی جانب سے نئے سال 2015-16 کے لئے نرسنگ اسکول لمس حیدرآباد/ جامشورو میں داخلے کے لئے 45 امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے جس میں 36 امیدواران این ٹی ایس فہرست کے مطابق ہیں باقی 9 امیدوار ایسی ہیں جن کے مارکس کم ہیں یا ان کا این ٹی ایس فہرست میں نام مختص 50 نشستوں کے بعد آتا ہے۔ نرسنگ ذرائع کے مطابق نرسنگ اسکول اور ڈائریکٹر آف نرسنگ کے عملے کی ملی بھگت سے ہر سال 10 سے 15 نشستوں پر من پسند یا پیسے دینے والی امیدواروں کو داخلہ دیا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے داخلوں میں بھی این ٹی ایس ٹیسٹ میں سیریل نمبر 37سے 50 تک میرٹ پر آنے والی طالبات کے بجائے من پسند امیدواروں کو نوازا جارہا ہے۔ جبکہ ڈائریکٹر نرسنگ سندھ ثریا میمن نے بے قاعدگیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ قواعد کے مطابق میٹرک اور انٹر کیلئے نشستیں مخصوص ہیں جن پر داخلے دئے گئے ہیں ہوسکتا ہے کہ ماضی میں داخلوں میں بے قاعدگیاں نرسنگ اسکول کے کلرکس کرتے رہے ہوں ۔ لیکن ان کی طرف سے جاری کی گئی داخلہ فہرست میرٹ پر مبنی ہے با قی 5 نشستوں کی میرٹ لسٹ بھی جاری کردی جائے گی ۔ ڈائریکٹر آف نرسنگ کے ذرائع کے مطابق میٹرک کے لئے نشستیں مختص کرنے کا کوئی قانون موجود ہے۔ نہ ہی حال میں ایسا کوئی نو ٹیفکیشن جاری ہوا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment