جمعہ, 22 نومبر 2024


وزیر تعلیم ،نثار احمد کھوڑو کانیا مطالبہ !

ایمز ٹی وی (تعلیم) سندھ کے سینئر وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو نے مطالبہ کیا ہے کہ پرائیویٹ اسکولز کی طرف سے فیسوں میں اضافے کا ایک نظام وضع کرنے کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے۔ ہم تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر اس مسئلے کو حل کرنا چاہتے ہیں۔ وہ جمعہ کو سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے رکن محمد حسین خان کے ’ توجہ دلاؤ‘ نوٹس پر بیان دے رہے تھے۔ محمد حسین خان نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولز فیسوں میں من مانا اضافہ کر رہے ہیں۔ انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ،وہ بے لگام ہیں۔

کراچی میں 70 فیصد لوگ اپنے بچوں کو پرائیویٹ اسکولز میں پڑھاتے ہیں، یہ لوگ بہت پریشان ہیں۔ نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں تعلیم مفت ہے۔ وہاں کوئی فیس نہیں ہے۔ کتابیں بھی مفت فراہم کی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولز کو ریگولیٹ کرنے کے لئے سندھ میں 2001 میں قانون بنا تھا ، جس کے مطابق پرائیویٹ اسکولز سالانہ 5 فیصد تک اضافہ کر سکتے ہیں بشر ط یہ کہ وہ مطلوبہ سہولتیں فراہم کر رہے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت ان اسکولز میں والدین کو ایڈوانس ٹیکس جمع کرانے کا پابند کر دیا تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment