جمعہ, 22 نومبر 2024


قومی نصاب صوبوں کی مشاورت سے تیار کیا جا رہا ہے !

ایمز ٹی وی (تعلیم) وزیر مملکت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الر حمن نے کہا ہے کہ قومی نصاب فریم ورک کو صوبوں کی مشاورت سے حتمی شکل دی جا رہی ہے اور اسے جلد جاری کر دیا جائے گا۔

وفاقی دارالحکومت کے 422 اسکولوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کر کے پورے ملک کے لئے رول ماڈل بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پرائمری سطح پر اسکولوں میں داخلے کی شرح 66 فیصد سے بڑھ کر 72 فیصد ہوگئی ہے ۔جبکہ خواندگی کی شرح میں 4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سرکاری تعلیمی اداروں کو بہتر بنایا جارہا ہے۔اسکولوں میں تمام جدید سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی خالی اسامیوں کو پر کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ 10 فروری کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس اسلام آباد میں ہوگی ۔ جس میں کم سے کم تعلیمی معیارات، یکساں نصاب تعلیم اور دیگر مسائل کو زیر بحث لایا جائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment