جمعہ, 22 نومبر 2024


تعلیمی اداروں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا مطالبہ!

ایمزٹی وی (تعلیم)دہشت گردوں کی جانب سے تسلسل کے ساتھ تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے،واقعہ کی روک تھام کے لئے زبانی جمع خرچ کے بجائے عملی اقدامات کئے جائیں. تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کے لئے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب یقینی بنائی جائے، ان خیالات کااظہار پیک پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن سندھ کے صدر سید شہزاد اختر نے چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی حملے میں جاں بحق شہداءکی یاد میں بلائے گئے تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر میٹرک اور انٹربورڈ کے ممبر غلام عباس بلوچ کا کہنا تھا کہ باچا خان یونیورسٹی پر حملہ ملکی مستقبل پر حملہ ہے اور اس طرح کے حملے ہمارے عزم میں کوئی کمی نہیں آنے دیں گے، اجلاس میں پیک ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ جواد حیدر نقوی سمیت شہر بھر کے40 سے زائد اسکولز کے اساتذہ اور اہم شخصیات نے شرکت کی،اجلاس کے اختتام پر سانحہ چارسدہ کے شہداءکے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment