اتوار, 19 مئی 2024


آئی بی اے کراچی,ڈائریکٹر کے عہدے کے لئے اشتہار جاری!

ایمز ٹی وی (تعلیم) وزیر اعلیٰ ہاﺅس کے سیکرٹری جامعات بورڈز کی جانب سے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن آئی بی اے کراچی کے ڈائریکٹر کے عہدے کے لئے اشتہار جاری کر دیا گیا ہے. جس میں جامعہ کراچی کی طرح اس میں سوشل سائنسز میں پی ایچ ڈی کی سند رکھنے والے کو موزوں ترین امیدوار قرار دیا گیا ہے، ساتھ ہی 25تحقیقی پرچے اور ان کا امپیکٹ فیکٹر 1.0ضروری قرار دیا گیا ہے۔ اشتہار میں درخواست وصول کرنے کی آخری تاریخ 15فروری مقرر کی گئی ہے۔ اور عمر کی حد 65 سال مقرر کی گئی ہے آئی بی اے کے موجودہ ڈائریکٹر ڈاکٹر عشرت کی دوسری چار سالہ مدت 12 مارچ کو مکمل ہو رہی ہے اور وہ تیسری مدت کے لئے ڈائریکٹر نہیں بننا چاہتے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment