ایمزٹی وی(تعلیم)داﺅد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈپارٹمنٹ آف کیمیکل انجینئرنگ کے تحت "ٹیکنالوجیکل ایڈوانسمنٹ ان آئل ریفائننگ " کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار ہفتہ 30جنوری 2016ءکو صبح 11بجے سے دوپہر ایک بجے تک داﺅد یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں اہتمام کیا جارہا ہے۔ پاکستان ریفائنری لمیٹڈ پی آر ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر آفتاب حسین تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے اوراپنے خطاب میں تیل کی قیمتوں کے رجحان اور اس کے آئل ریفائننگ پر پڑنے والے اثرات پر پرروشنی ڈالیں گے۔ داﺅد یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی تقریب کا افتتاح کریں گے اور اپنے خطاب میں داﺅد یونیورسٹی کے طلبہ کی جانب سے کی گئی کاوشوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔