ایمزٹی وی ( تعلیم) ناظم امتحانات جامعہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ (سالانہ)اعلامیہ کے مطابق انسٹیٹیوٹ آف لا ءکے ایل ایل ایم ( پریویس و فائنل) سالانہ امتحانات 2014ءکے لئے فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں مطلع کیاگیا ہے کہ امتحانی فارم یکم فروری سے دس فروری تک بغیر لیٹ فی جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ جبکہ 11 فروری تک 1000/-روپے لیٹ فیس, 16فروری سے 19 فروری تک 2000/- لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ داخلہ فارم ایلسا قاضی کیمپس حیدرآباد میں ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف لاء کے دفتر سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔