اتوار, 19 مئی 2024


شاہ لطیف یونیورسٹی ،بھاری بھرکم بجٹ منظور

ایمزٹی وی (تعلیم ) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کا بجٹ اجلاس وائس چانسلر ڈاکٹر پروین شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا ، جس میں ایک ارب 39کروڑ 81لاکھ 50ہزار روپے کا 2016کا بجٹ منظور کر لیا گیا,. تاہم بجٹ میں پونے تین لاکھ روپے کا خسارہ ظاہر کیا گیا ہے۔ بجٹ اجلاس میں سینیٹ کے ممبران نے بجٹ کے تمام پہلوؤں پر بحث کی اور بجٹ کی منظور ی دی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر پروین شاہ نے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے یونیورسٹی کے لئے 20کروڑ روپے کی اسپیشل گرانٹ دینے کا اعلان کیا ہے اسپیشل گرانٹ ملنے کے بعد یونیورسٹی مالی خسارے سے نکل جائے گی۔ انہوں نے شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کو بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا اور کہا کہ خیرپور یونیورسٹی رورل ایریا کی یونیورسٹی ہونے کے باوجود ترقی کے مراحل تیزی سے طے کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سال 2016یونیورسٹی کی ترقی کا سال ثابت ہو گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment