اتوار, 19 مئی 2024


جامعہ کراچی،ہزارہ یونیورسٹی کے درمیان مفاہمتی دستخط

ایمزٹی وی (تعلیم) معاہدے کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان سائنسی میدان میں تحقیقی و تعلیمی تعاون کو مزیدفروغ دینا ہے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی اورہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے درمیان ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے جس کا مقصد دونوں تعلیمی اداروں کے درمیان سائنسی میدان میں تعلیمی، تحقیقی و ثقافتی تعاون کوفروغ دینا ہے۔ معاہدے کے مطابق دونوں اداروں کے درمیان سائنسدانوں اور ٹیکنیشنوں کا باہمی تبادلہ بھی کیا جائے گا تاکہ ماہرین کو سائنسی، تربیتی اور تحقیقی مواقع فراہم ہوسکیں، دونوں تعلیمی و تحقیقی ادارے ہر سال متعلقہ موضوعات پر مشترکہ ورکشاپ اور سیمینار کا انعقاد بھی کریں گے، اس معاہدے کی مدت پانچ سال ہے جبکہ اس معاہدے کی بحالی دونوں اداروں کے درمیان تحریری اطلاع سے ممکن ہوگی۔ آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوھدری جبکہ ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر حبیب احمد نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ڈاکٹر پنجوانی سینٹر فارمالیکولر میڈیسن اینڈ ڈرگ ریسرچ جامعہ کراچی میں ہفتے کومنعقدہ ایک اجلاس کے دوران کئے۔ پروفیسر ڈاکٹر حبیب احمد نے کہا ہزارہ یونیورسٹی 2001 ءمیں معرضِ وجود میں آئی تھی گزشتہ 15 سالوں میں اس ادارے نے تعلیم و تحقیق میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، انھوں نے کہا اس جامعہ کا محل وقوع مغربی ہمالیہ صوبہ بین الاقوامی سطح پر حیاتیاتی انواع کی وافر موجودگی کے حوالے سے معروف ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment