ھفتہ, 23 نومبر 2024


آغا خان یونیورسٹی ،فارغ التحصیل طلبہ کا تحفہ

ایمزٹی وی (تعلیم) آ غا خان یونیورسٹی میڈیکل کالج سے 1999 میں ایم بی بی ایس پاس کرنے والے طلبہ نے بچوں کے علاج اور ان کی دیکھ بھال کے لئے انڈومنٹ فنڈمیں3لاکھ 50ہزار امریکی ڈالرز کی امدادکا تحفہ دے دیا۔ جس میں سے آغا خان یونیورسٹی اسپتال کے تحت چھوٹے شہروں اور دیہاتوں کے ضرورت مند بچوں کے علاج کے لئے مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ آغا خان یونیورسٹی اسپتال کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس تحفے کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے آغاخان یونیورسٹی کے صدر فیروز رسول نے بتایاکہ ہمارے پاس ایسے ڈاکٹر اور سہولیات موجود ہیں کہ ہم قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں، نوزائیدہ بچوں اور کمسن بچوں کی صحت کے پیچیدہ مسائل کا علاج کرسکتے ہیں۔ ہمارے انڈومنٹ فنڈمیں شامل اس امداد سے ہمیں پاکستان میں اپنی نوعیت کے واحد اور منفرد لیول III بچوں کی انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں بہت زیادہ بیمار اور انتہائی کمزور بچوں کے علاج میں مدد حاصل ہوگی۔انھوں نے بتایا کہ یونیورسٹی اسپتال نے2013 سے اب تک3ہزارسے زائد بچوں کے معیاری علاج کے لئے 30.5 ملین روپے کی خطیر رقم فراہم کی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment