ایمزٹی وی( تعلیم ) جامعہ سندھ کے نگراں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں یونیورسٹی کی باؤنڈری وال کی تعمیر کے ساتھ چیک پوسٹس کے قیام اور جدید ترین کیمروں کے ذریعے نگرانی کرنے کے لئے جاری اسکیموں کا جائزہ لیا گیا اور مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں موجودہ حفاظتی اقدامات کو مزید موثر بنانے کے لئے ہدایات جاری کی گئیں۔