ھفتہ, 23 نومبر 2024


انگریزی سیکھنے کے لئے طلبہ کا جذبہ قابل تعریف ہے ،امریکی قونصل جنرل

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) امریکی حکومت کے زیر اہتمام انگریزی زبان کی تربیت کے منصوبے انگلش ایکسیز مائیکرو اسکالرشپ پروگرام (ACCESS) کے تحت فارغ التحصیل 200 طلبا کے لئے تقریب منعقد کی گئی تقریب میں قونصل جنرل برائن ہیتھ نے طلبا میں اسناد تقسیم کیں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آ پ پاکستان کا مستقبل ہیں انگریزی سیکھنے کے لئے آ پ کا جوش و جذبہ قابل تعریف اور دوسروں کے لئے روشن مثال ہے ۔

پاکستان میں جاری ACCESS پروگرام دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، اس پروگرام کے تحت کم آ مدنی والے علاقوں سے تعلق رکھنے والے 13 سے 17 سال کے پانچ ہزار سے زائد طلبا کو انگریزی کی تربیت دی جا رہی ہےیہ طلبا معمول کی کلاسوں اور گرمیوں کی تعطیلات میں اپنی انگریزی کی صلاحیتوں کو بہتر بناتے ہیں کورس کی کوئی فیس نہیں جبکہ کتابیں کاپیاں مفت فراہم کی جاتی ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment