ھفتہ, 23 نومبر 2024


فارماسسٹوں کیلئے تربیتی کورس قابل تعریف ہے،ڈاکٹر تنویر

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) فارمیسی گریجویٹس ایسوسی ایشن اور ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری کے زیرنگرانی کرائے گئے فلیبوٹمی سرٹیفکیٹ کورس کی تقریب تقسیم اسناد اور’’ کمیونٹی فارمیسی پریکٹس، وقت کی اہم ضرورت‘‘ پر منعقدہ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری فارمیسی کونسل سندھ ڈاکٹرتنویر احمد صدیقی نے صدارتی خطاب میں کہاکہ نظام صحت میں عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی دستیابی کے لیے کمیونٹی فارمیسی پریکٹس وقت کی اہم ضرورت ہے۔ 

انہوں نے کہاکہ فارماسسٹوں کی مہارتوں کے اضافےکے لیے پی جی اے کا فلیبوٹمی تربیتی کورس کرانا قابل تعریف عمل ہے۔ مہمان خصوصی ڈائریکٹر سینٹرل ڈرگ لیباٹری ڈاکٹرمحمدتنویر عالم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملکی سطح پر علاقائی بنیادوں پر کمیونٹی فارمیسی کے ذریعے عوام کو محفوظ اور سودمند علاج کی سہولتیں میسر کی جانی چاہیئے۔ ڈاکٹرزین الحسنین نے کہاکہ فارماسسٹوں کو ہیلتھ کیئر سسٹم کے دیگر شعبوں میں خدمات سرانجام دینے کے علاوہ کمیونٹی فارمیسی پریکٹس کو بھی فروغ دینا ہوگا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment