ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) جامعہ کراچی میں وائس چانسلر کے عہدے کے لئے 21 سے زائد اور آئی بی اے کراچی کے لئے 8سے زائد اُمیدواروں نے درخواستیں دی ہیں۔
وزیراعلیٰ ہائوس کے ذرائع کے مطابق جامعہ کراچی اور آئی بی اے میں وائس چانسلر اور ڈائریکٹر کے تقرر کو میرٹ پر یقینی بنانے کے لیے تلاش کمیٹی میں توسیع کی جا رہی ہے اور مزید دو نئے ارکان جو شامل کیے جا رہے ہیں جو پی ایچ ڈی ہوں گے اور عالمی شہرت کے حامل ہوں گے۔ اس طرح تلاش کمیٹی میں وزیراعلیٰ سندھ کے سیکرٹری ڈاکٹر اقبال درانی کو شامل کرلیا جائے تو پی ایچ ڈی ارکان کی تعداد 3 ہو جائے گی۔
جامعہ کراچی میں وائس چانسلر کے عہدے کے لیے درخواستیں دینے والوں میں پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی، ڈاکٹر ابوذر واجدی، ڈاکٹر خاور جمیل، پروفیسر مسرور جہاں عباسی، ڈاکٹر ناصرالدین خان، اُردو یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبال، ڈاکٹر محمد اجمل خان، ڈاکٹر شہاب الدین، ڈاکٹر طاہر مسعود، ڈاکٹر فتح محمد برفت، ڈاکٹر پروین منشی، ڈاکٹر احسان الٰہی ڈاکٹر خسرو اقبال، رفیق عالم خان، ڈاکٹر محمد اقبال، ڈاکٹر احمد قادری، ڈاکٹر عارف کمال، ڈاکٹر پیرزادہ جمال، ڈاکٹر منور احمد، شیخ اعجاز رسول، ڈاکٹر انور علی شاہ اور ڈاکٹر غزالہ رضوانی شامل ہیں۔
آئی بی اے کراچی میں ڈائریکٹر کے عہدے کے لیے ڈاکٹر سرور جے عباسی، ڈاکٹر قیصر بنگالی، ڈاکٹر فرخ اقبال، ڈاکٹر محمد اقبال، ڈاکٹر قاضی مسعود احمد، ڈاکٹر سید خسرو اقبال، ڈاکٹر محمد میمن اور ڈاکٹر ابوذر واجدی شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ ہائوس ذرائع کے مطابق جامعہ کراچی اور آئی بی اے دونوں اداروں کے سربراہوں کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز رواں مہینے کے آخر میں لیے جائیں گے جس کے بعدتلاش کمیٹی تین تین امیدواروں کے ناموں کا انتخاب کر کے حتمی منظوری کے لیے وزیراعلیٰ سندھ کو بھیجے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ دونوں اداروں کے لیے ایک ایک امیدوار کے نام کی منظوری دیں گے جس کے بعد دونوں نام رسمی کارروائی کے لیے گورنر سندھ کو بھیج دیئے جائیں گے جہاں سے منظوری ملتے ہی نوٹیفکیشن جاری ہوگا اور آئی بی اے کراچی اور جامعہ کراچی کے نئے سربراہوں کا باقاعدہ تقرر ہو جائے گا۔