ھفتہ, 23 نومبر 2024


گرین فلیگ اسکولز اینڈ کالج کے زیر اہتمام پروجیکٹ ڈے نمائش کا انعقاد کیا گیا

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) گرین فلیگ اسکولز اینڈ کالج سسٹم کے زیر اہتمام پروجیکٹ ڈے نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکول کے طالبعلموں نے ذہنی اور علمی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مختلف شعبہ ہائے زندگی کے پروجیکٹ تیار کئے خصوصاً سائنسی تحقیق اور علم وآگہی اور شعور اجاگر کرنے کیلئے خصوصی پروجیکٹ کو مہمانوں نے بے حد سراہا۔ 

 

اس موقع پر مہمان خصوصی فیض احمد فیض ڈائریکٹر آئی این ٹی سندھ نے گرین فلیگ اسکول اینڈ کالج سسٹم کی تمام ٹیم کو علمی ، ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اپنے خطاب میں کہا کہ اس تعلیمی ادارے کی طرح دوسرے اداروں کو بھی ایسے پروگرام منعقد کرنے چاہئیں کیونکہ اس وقت کی سب سے بڑی ضرورت کے پیش نظر آگہی اور بچوں کے ذہین مثبت اور پختہ بنانے میں ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اگر ایسا نہ ہو تو یہ مستقبل کے معمار وقت کے ساتھ کہیں پیچھے نہ رہ جائیں۔ ہمارا یہ عزم پاکستان کے ہر طالبعلم کیلئے ہے اور ہمیں ہر وقت اس مشن کو پورا کرنے کیلئے ہر وقت تیار رہنا چاہئے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment