ھفتہ, 23 نومبر 2024


پاکستان کا پہلاگرلز کیڈٹ کالج ستمبر سےشروع

ایمزٹی وی(ایجوکیشن)بختاور گرلز کیڈٹ کالج کے بورڈ آف ڈائریکٹرکا اجلاس انعقاد کیاگیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے ائیروائس مارشل سلیمان بخاری نے کہا ہے کہ بختاور گرلز کیڈٹ کالج پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا گرلزکیڈٹ کالج ہے جوکہ ہمارے لئے فخرکا باعث ہے۔کالج میں 300سے زائد طالبات کو داخلے دیئے جائیں گے اور پہلے بیچ کی کلاسز اسی سال ستمبر میں شروع ہوں گی۔انہوں نے بتایا کہ بورڈ آف ڈائریکٹر کی سفارش پر شفیق احمد انصاری کو پرنسپل جبکہ شہزاد احمد میمن کو ایڈمن افسر مقرر کیا گیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ آئندہ ماہ زیرتعمیرکالج کا دورہ کریں گے کالج میں داخلے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کیڈٹ کالج میں داخلے کے لئے ملک بھر میں قائم پاکستان ائیرفورس کے بھرتی دفتر کے ذریعے درخواستیں طلب کی جائیں گی۔ 60فیصدکوٹہ مقامی طالبات کے لئے اور 40فیصد ملک بھر کی طالبات کے لئے مختص کیا جائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment