ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) وفاقی اردو یونیورسٹی میں ہونیوالی تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے ہر قسم کا تعاون کیا جائیگا۔ جامعہ میں ہونیوالے تحقیقی کام قابل تعریف ہیں اس سال بھی ایم فل، ایم ایس اور پی ایچ ڈی میں بڑی تعداد میں داخلے دیئے گئے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار وفاقی اردو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرسلمان ڈی محمد نے گریجویٹ ریسرچ مینجمنٹ کونسل کے32ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں شعبہ ریاضیاتی علوم ،شعبہ کیمیاء،شعبہ معاشیات اور شعبہ اسلامیات کے طلبا کو پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔اس کے علاوہ شعبہ ریاضیاتی علوم ،شعبہ طبیعیات، شعبہ کیمیاء، شعبہ فارماکوگنوسی،شعبہ فارماسیوٹکس، شعبہ اطلاقی طبیعات،شعبہ معاشیات کے طلبا کو ایم فل،ایم ایس کی ڈگری جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔