ھفتہ, 23 نومبر 2024


محکمہ تعلیم کی سنگین غلطی پر طلبا پریشان

ایمزٹی وی (تعلیم) حیدرآباد تعلیمی بورڈنے مارکس شیٹ پر تصویر طالبعلم کی اور نام طالبہ کا درج کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول گھارو سے گلاب زادہ نامی طالبعلم نے 2015میں فرسٹ ائیر کے امتحان کا فارم بھرا بورڈ حکام کی جانب جو ایگزامنیشن سلپ فراہم کی گئی اس پر تصویر تو گلاب زادہ کی تھی مگر نام طالبہ کا ثناء درج تھا۔ اس موقع پر اسکول انتظامیہ نے بورڈ حکام سے رابطہ کر کے سلپ پر پین سے درستگی کرتے ہوئے اسے امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دے دی اور ساتھ یقین دہانی کرائی کہ ریکارڈ میں درست کر لیا گیا ہے۔ تاہم جب رزلٹ نکلنے کے بعد مارک شیٹ آئی تو اس پر اسی غلطی کو دہرایا گیا تھا۔ جس پر مذکورہ طالبعلم نے مقامی اسکول انتظامیہ سے رابطہ کیا تو اسکول کے متعلقہ ذمےدار نے 3 ہزار روپے درستی کے لیے طلب کیے جو انھیں ادا کر دئیے گئے مگر 15 روز بعد مذکورہ ذمےدار نے کہا کہ بورڈ حکام اس کام کے لیے دس ہزار روپے طلب کر رہے ہیں۔ طالبعلم گلاب زادہ نے وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم سے مطالبہ کیاہے کہ اس کوتاہی کا نوٹس لیتے ہوئے رشوت طلب کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور اس کا مسئلہ حل کیا جائے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment