جمعہ, 22 نومبر 2024


شاہ عبدالطیف بھٹائی یونیورسٹی میں سیمینار کا انعقاد

ایمزٹی وی (تعلیم) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے زیرِ اہتمام دو ایم فل سیمینارز کا انعقاد کیاگیا جبکہ سیمینارز کی صدارت فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالمجید چانڈیو نے کی۔ پہلے سیمینار میں محقق سراج احمد سومرو نے پاکستانی جمہوری سیاست میں بالادست طبقے کا کردار کے عنوان کے تحت پروفیسر ڈاکٹر امیر احمد کھوڑو کی نگرانی میں پیش کیا جبکہ ایم فل کا دوسرا سیمینار محقق ارشاد علی وسان نے پاکستان میں قوم پرستی کی سیاست ، جیئے سندھ تحریک کا تجزیہ کے عنوان کے تحت پروفیسر ڈاکٹر امیر علی چانڈیو کی سربراہی میں پیش کیا۔ سیمینارز میں پروفیسر ڈاکٹر امداد حسین سہتو، پروفیسر ڈاکٹر نثار احمد کانہر، پروفیسر امداد چانڈیو، شاہدہ امیر چانڈٖیو، ڈاکٹر رحیم بخش مہر خادم، علی نواز سومرو ، اساتذہ، محققین اور طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment