ایمزٹی وی (تعلیم) فیکلٹی آف اسلامک اسٹڈیز کراچی یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں ممتازماہر تعلیم ’’پروفیسر ڈاکٹر محمد مسعود احمد کی قلمی خدمات‘‘ کے عنوان پر سعمینارکا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ مسرور احمد نے کہا کہ ڈاکٹر محمد مسعود احمد نے عالمی جامعات میں تحقیق کے جدید طریقے متعارف کرائے، ان کی تحقیقی، سائنسی، علمی خدمات پر جامعات کو فخر ہے۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر جلال الدین نوری نےکہا کہ بہار یونیورسٹی (مظفرپور، بھارت) سے ڈاکٹر اعجاز انجم لطیفی نے پروفیسر ڈاکٹر محمد مسعود احمد کی بے مثال شخصیت پر تحقیقی مقالہ لکھ کر پی ایچ ڈی کی سند حاصل کی۔اکٹر سید عدنان خورشید نے خطاب میں کہاکہ اعلیٰ تعلیم کا حصول قوم کی ترقی کی ضمانت ہے۔ ڈاکٹر محمد مسعود احمد نے اپنی حیات میں500 سے زائد تصانیف، مضامین، مقالات اور خطبات مرتب کئے۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئےڈاکٹر عمیر محمود صدیقی نے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر محمد مسعود احمد کا مرتب کردہ جہان امام ربانی کا 16 جلدوں پر مشتمل انسائیکلوپیڈیا محققین کے لئے علمی سرمایہ ہے۔
سیمینار میں فضل الرحمن مجددی، پروفیسر ڈاکٹر ناصرالدین صدیقی، پروفیسر ڈاکٹر نور احمد شاہتاز، علامہ مفتی راشد حسین مسعودی، حاجی معراج الدین مسعودی، حاجی محمد اسلم مسعودی، مولانا منصور حسن قادری، ڈاکٹر حامد علیمی، صاحبزادہ سرور احمد سمیت شعبہ تعلیم کی مقتدر شخصیات نے شرکت کی۔