ایمزٹی وی(تعلیم) پاک بھارت میچ کے دوران پاکستان کے حق میں نعرہ لگانے پر دو طالبعلموں کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹکا کے دو کالج کے طالبعلموں نے پاک بھارت میچ کے دوران ایک واٹس اپ گروپ میں پاکستان کی جے کا نعرہ شیئر کیا جس پر دیگر افراد نے اعتراض کیاجس کے بعد دوسرے روز دونوں طالبعلموں کو گرفتار کرلیا گیا بعد ازاں دونوں طالبعلوں کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیاگیا جہاں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ واضح رہے اس سے قبل بھی پاکستانی ٹیم کی حمایت کرنے پر کشمیری طالبعلموں کو کالج سے نکال دیا گیا تھا۔