ایمزٹی وی (تعلیم) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت سینٹرل جیل میں قید افراد کیلئے خصوصی طور پر امتحانی مرکز بنایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی کے مطابق 25قیدی رواں سال میٹرک کا سالانہ امتحان دیں گے جن میں سائنس ریگولر کے بھی دو قیدی ہیں جبکہ پرائیویٹ آرٹس نویں کے 10اور پرائیویٹ دسویں کے 13قیدی ہیں جبکہ دو امیدوار میٹرک سائنس کا امتحان بھی دے رہے ہیں۔ ب
ورڈ کی جانب سے خصوصی عملہ جیل میں امتحان کیلئے متعین کیا جاتا ہے۔ جس کیلئے نگرانی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔