ھفتہ, 23 نومبر 2024


پرائیوٹ تعلیمی اداروں کی لوٹ مار!

ایمزٹی وی (تعلیم) کوٹلی میں پرائیوٹ تعلیمی اداروں کی لوٹ مار عروج پر،والدین جبری تعلیمی فیسوں و دیگر اخراجات کا بوجھ اٹھانے پر مجبور ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق کوٹری کی گلیوں میں تنگ و بوسیدہ مکانات ،بھرے بازاروں میں دکانوں ، ہائوسنگ سکیم میں کوٹھیوں اورغیر معیاری پلازوں میں قائم غیر رجسٹرڈ
ان اسکولوں و کالجزمیں گنجائش سے زائد طلبہ کو داخلے دیئے گئے ہیں علاوہ ازیں بچوں سے ماہانہ فیس سے ہٹ کر اضافی اخراجات کی مد میں بھی پیسےلئےجاتےہیں ۔ 
ذرائع کے مطابق اگر والدین احتجاج کریں تو ان کے بچوں کو پورے اسکول میں شرمندہ کیا جاتا ہے ادھرعوامی حلقوں نے چیف سیکرٹری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ جبکہ آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو مناسب فیسیں جو عام آدمی پر بوجھ نہ بنیں لینے کا پابند بنایا جائے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment