جمعہ, 11 اکتوبر 2024


امتحان دینے والے معزورطالبعلم کو انعام

ایمزٹی وی (تعلیم)ثانوی تعلیمی بورڈ کی جانب سے نویں کلاس کا امتحان دینے والے پیدائشی طور پر معذور بچے کیلئے دس ہزار روپے نقد انعام کا اعلان کیا ہے ۔ اس بات کا اظہار بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول نمبر 2لیاری کوارٹرز کے امتحانی مرکز کے دورے کے موقع پر کیا جہاں عبدالباقی ولد عبدالماجد صدیقی نامی طالبعلم نویں کلاس سائنس کا امتحان دے رہا ہے اور سولہ سال کی عمر کا ہونے کے باوجود سات سال سے زیادہ کا نہیں لگتا اور جو نہ اٹھ سکتا ہے اور نہ بیٹھ سکتا ہے، اس کیلئے امتحانی مرکز میں لیٹ کر امتحان دینے کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر اس باہمت طالب علم کے کئے گئے کام کا جائزہ صوبائی سینئر وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو نے بھی گزشتہ روز اسی اسکول کا دورہ کرتے ہوئے لیا امیدوار نے بتایا کہ وہ سافٹ ویئر انجینئر بننا چاہتا ہے ۔ پروفیسر انوار احمد زئی نے کہا کہ نقد انعام کے علاوہ اس طالب علم کے اسکول کے اساتذہ اور والدین کو بھی اسناد اسپاس دی جائیں گی ، انہوں نے طالب علم کے جذبے اور محنت کو سراہتے ہوئے اس کی پڑھائی میں معاونت کا یقین دلایا اور اسے قوم کا فخر بتایا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment