ایمزٹی وی (تعلیم)جامعہ کراچی نے امتحانی فارم جمع کرانے کا اعلان کردیا۔ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹرارشد اعظمی کے مطابق بی ایڈ (مارننگ وایوننگ)کے ضمنی امتحانات برائے 2015 ء کے لیے امتحانی فارم 20 جون تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
طلبہ اپنے امتحانی فارم 6500روپے فیس کے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2009 یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے