ایمزٹی وی(تعلیم)اینٹی کرپشن جامشورو نے لیاقت میڈیکل یونیورسٹی ہیلتھ اینڈ سائنسز جامشورو میں آتشزدگی کے اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے جس میں فنانس کے ریکارڈ سمیت دیگر اہم ریکارڈ جل گیا تھا، تفصیلات کے مطابق لیاقت میڈیکل یونیورسٹی ہیلتھ اینڈ سائنسز جامشورو میں کچھ روز قبل ڈائریکٹر فنانس کے آفس کے قریب اسٹور میں آگ لگ گئی تھی جس میں فنانس کے اہم ریکارڈ سمیت دیگر اہم فائلیں جل کر خاک ہو گئی تھیں ، ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن جامشورو نے آتشزدگی کے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے ، اس سے قبل بھی ڈائریکٹر فنانس سے ریکارڈ طلب کیا گیا تھا مگر مذکورہ آفس میں کئی فائلیں موجود نہ ہونے پر کارروائی نہیں کی گئی تھی، ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن کی ٹیم لمس کے دو ہاسٹلز کو ٹھیکے پر دینے سمیت دیگر اہم معاملات کا ریکارڈ چیک کرے گی جبکہ نجی پوائنٹ بسوں کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جائے گی، دوسری جانب مذکورہ معاملے پر ڈائریکٹر فنانس اور انتظامیہ لاعلم ہے اور ان کی جانب سے کسی بھی حوالے سے بات کرنے سے منع کر دیا گیا ہے ۔