ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر تو آپ کو ویب براﺅزنگ کے لیے گوگل کروم استعمال کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ اب یہ براﺅزر کمپیوٹر کی کارکردگی پر اثر انداز نہیں ہوسکے گا۔ ویسے تو گوگل کروم کو بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے مگر یہ کمپیوٹر کی رفتار اور کارکردگی پر کافی اثرات مرتب کرتا ہے۔ تاہم اب دسمبر میں گوگل کروم کے لیے ایک اپ ڈیٹ کو متعارف کرانے والا ہے جو کمپیوٹر ریم یا میموری کی مقدار کو ڈرامائی حد تک کم کردے گی۔
آسان الفاظ میں اگر اس وقت گوگل کروم کمپیوٹر ریم کے 100 میگا بائٹس استعمال کررہا ہے تو یہ 50 ایم بی تک گر جائے گا۔ اس اپ ڈیٹ کے نتیجے میں کروم ریم کا کم استعمال کرے گا جس سے آپ زیادہ ٹیبز اوپن اور زیادہ ایپس کو استعمال کرسکیں گے اور کمپیوٹر کی رفتار سست نہیں ہوگی جیسی اب ہوجاتی ہے۔ یعنی آپ کو ایپس یا کروم ٹیبز بند کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ اس وقت اگر آپ کروم پر درجن بھر ویب سائٹس اوپن کرلیں تو کمپیوٹر کی رفتار بہت زیادہ سست ہونے لگتی ہے اور کام کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔