Friday, 29 November 2024


موبائل ڈیٹا اور براڈبینڈ سروسز کے لیے کم ازکم ریٹیل پرائس مقرر کرنے کا منصوبہ

ایمز ٹی وی (تجارت) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے غیرمتوازن اور غیرصحت مندانہ مسابقت سے نمٹنے کے لیے ٹیلی کام سیکٹر خصوصاً موبائل براڈ بینڈ سروسز کے لیے پرائس فلور ریجیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس سے شعبے کے نفع کو یقینی بناتے ہوئے تحفظ دیا جاسکے گا۔ پی ٹی اے کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ریگولیٹر نے موبائل ڈیٹا اور براڈبینڈ سروسز کے لیے کم ازکم ریٹیل پرائس مقرر کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے جبکہ کم ازکم ایم بی بی اسپیڈ کو بھی معقول بنایا جائے گا، اس لیے پی ٹی اے نے اس معاملے پر چاروں ٹیلی کام آپریٹرز، اسٹیک ہولڈرز اور عوام سے آرا اور تحفظات طلب کر لیے ہیں۔ ٹیلی کام ریگولیٹر کا کہنا ہے کہ موبائل آپریٹرز کے درمیان موجودہ پرائس میکنزم طویل مدتی بنیادوں پر قابل عمل نہیں جس کی وجہ سے براڈبینڈ نیٹ ورک میں سرمایہ کاری سست پڑ سکتی ہے تاہم خدمات کے معیار، تھری جی، فور جی کے بینڈوڈتھ تقاضوں اور دیگر ڈیجیٹل سروسز کے لیے مسلسل سرمایہ کاری ضروری ہے۔

Share this article

Leave a comment