Friday, 29 November 2024


نجی اسکولوں کی تعطیلات میں اضافہ

 

ایمزٹی وی(تعلیمکراچی)نگراں وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبہ کے سرکاری اور نجی اسکولوں کی موسم گرما کی تعطیلات کا دورانیہ 16روزبڑھانے کی منظوری دیدی ہے جس کا نوٹیفکیشن منگل کو جاری کردیا گیا۔ سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن عالیہ شاہد نے وزیر اعلیٰ سندھ کو باقاعدہ سمری بھیج تھی جس میں کہا گیا تھا کہ اسکول کا عملہ ملک کے عام انتخابات کے سلسلے میں تربیت میں مصروف ہے جبکہ اسکولوں کی مرمت اور تزئین وآرائش کا کام بھی جاری ہے چنانچہ اس تناظر میں اسکولوں کی تعطیلات کا دورانیہ بڑھایا جائے اور اسکول 15جولائی کے بجائے یکم اگست کو کھولے جائیں جس کی منظوری وزیر اعلیٰ نے گزشتہ روز دی جس کے بعد سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن عالیہ شاہد نے منگل کو نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

دریں اثنا رجسٹرار پرائیویٹ انسٹیٹیوشن پروفیسر رفیعہ ملاح نے کہا ہے نوٹیفکیشن کو روشنی میں اب تمام نجی اسکولز بھی یکم اگست سے کھلیں گے اور خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی البتہ وہ تمام نجی اسکولز جنہیں الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشن بنایا ہے وہ اسکول باقاعدگی سے کھلے رہیں گے اور 24گھنٹے چوکیداروں کی موجودگی کو یقینی بنائیں گے۔ پروفیسر رفیعہ ملاح کے مطابق ایسے تمام اسکولوں میںپانی، بجلی، گیس، بیت الخلا اور چہار دیواری موجود ہونی چاہیے۔ 

انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ اسکولز کے حکام ایسے اسکولوں کا دورہ کر رہے ہیں، خلاف ورزی اور تعاون نہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی۔

 

 

Share this article

Leave a comment