محکمہ موسمیات نے آج سے کراچی کا موسم تبدیل ہونے کی پیشگوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جس سے سردی میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے ملتان، لودھراں اور خوشاب میں بارش جبکہ ڈیرہ مراد جمالی کے گرد و نواح کے علاقوں میں بارش کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔
ادھر بلوچستان کے ضلع دکی میں ژالہ باری نے 42 سال کا ریکارڈ ٹوڑ دیے، ژالہ باری سے سولر پلیٹوں اور درختوں کو بھی شدید نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔