Wednesday, 04 December 2024


سرکاری اسکولوں کےمیدانوں کی بہتری کیلئے 2 محکموں میں معاہدہ

لاہور: محکمہ اسکول ایجوکیشن نےسرکاری اسکولوں کے میدانوں کی بہتری کیلئے 2 محکموں میں معاہدہ ہو گیا۔

ایک ارب روپے سے سکولوں کے گراؤنڈز کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔

تفصیل کے مطابق محکمہ ا سکول ایجوکیشن نے اسکولوں کی گراؤنڈز کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ کرلیا۔گراؤنڈز کو دو ڈیپاٹمنٹس کے تعاون سے اپ گریڈ کیا جائے گا۔محکمہ اسکول ایجوکیشن نے محکمہ سپورٹس کے ساتھ معاہدہ کر لیا ۔

سیکرٹری اسکول ایجوکیشن خالد نذیر وٹو کا کہنا ہے کہ گراؤنڈز کی اپ گریڈیشن کے لئے 5 سو ملین محکمہ سکول ایجوکیشن دے گا جبکہ پانچ سو ملین محکمہ سپورٹس فراہم کرے گا ۔

ا سکولز کھیلوں کے لئے ٹیلنٹ فراہم کرنے کی نرسری ہے ،گراؤنڈز اپ گریڈ ہونے سے نوجوانوں کو اپنا ٹیلنٹ نکھارنے کا موقع ملے گا۔

Share this article

Leave a comment