کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اپنی لبرل پارٹی کے اندر بڑھتے ہوئے اختلافات کےباعث اپنے استعفیٰ کا اعلان کر سکتے ہیں
کینیڈا کے اخبار دی گلوب کے ذرائع کے مطابق، یہ اعلان ممکنہ طور پر بدھ کو قومی لبرل پارٹی کے کاکس کے سامنے آئے گا۔کینیڈین وزیر اعظم کے دفتر نے اس معاملے پر تبصرہ کی درخواست کا فوری طور پر جواب نہیں دیا۔
حالیہ مہینوں میں ٹروڈو کی مقبولیت میں کمی آئی ہےاگر ٹروڈو مستعفی ہو جاتے ہیں تو لبرلز ایک عبوری رہنما کا نام پیش کریں گے۔ٹروڈو پر تب سے استعفیٰ دینے کے لیے دباؤ بڑھ رہا ہے جب وزیر خزانہ کرسٹیا فری لینڈ نے پالیسی اختلافات پر استعفیٰ دے دیا۔اگر ٹروڈو مستعفی ہو جاتے ہیں، تو ایک نئی مستحکم حکومت قائم کرنے کے لیے فوری انتخابات کے مطالبات کیے جائیں گے، جو اگلے چار سالوں کے لیے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ سے نمٹنے کے قابل ہو۔
وزیر اعظم ٹروڈو نے وزیر خزانہ ڈومینک لی بلانک کے ساتھ بات چیت کی ہے کہ آیا وہ عبوری رہنما اور وزیر اعظم کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے تیار ہیں۔
ایک پارٹی ذرائع نے اخبار کو بتایا کہ اگر لی بلینک قیادت کے لیے انتخاب لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو یہ ناقابل عمل ہو گا۔