Wednesday, 08 January 2025


ایچ ایم پی وی سےبیمارہونےوالےافرادکی تعداد میں اضافہ

چین میں نظام تنفس کو متاثر کرنے والے ہیومین میٹا پینو وائرس (ایچ ایم پی وی) سے بیمار ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

چینی حکام کے مطابق وہ اس وائرس کے پھیلاؤ کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں اور موسم سرما کے دوران نظام تنفس کے کچھ امراض کے کیسز میں اضافے کا امکان ہے۔

مختلف رپورٹس کے مطابق چین میں یہ وائرس 14 سال اور اس سے کم عمر کی عمر کے بچوں میں پھیل رہا ہے۔

چین کے علاوہ ملائیشیا میں بھی ایچ ایم پی وی کے کیسز میں حالیہ مہینوں کے دوران نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ بھارت میں بھی اس سے متاثر افراد سامنے آئے ہیں۔بھارت میں اب تک اس وائرس کے 7 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے

Share this article

Leave a comment