Wednesday, 15 January 2025


گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے تحت چیکس تقسیم

سیالکوٹ میں گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں ہونہار سکالر شپ پروگرام کے تحت چیکس تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں شریک بطور مہمانِ خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کاکہنا تھا کہ ہونہار سکالر شپ حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، مواقع ملنے پر ہماری بیٹیاں ملک وقوم کا نام روشن کرنے میں پیش پیش ہوں گی۔

انہوںنے کہا ہے کہ ہونہار سکالر شپ پروگرام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے۔ طلبہ کو میرٹ پر اسکالر شپس دی جا رہی ہیں، کوئی سفارش قبول نہیں کی، 11 ماہ کے عرصے میں کسی بھی محکمے میں سفارش پر کوئی تعیناتی نہیں کی۔۔

ان کا کہنا تھا کہ سکالر شپ پروگرام سیکنڈ ایئر اور تھرڈ ایئر کے طلبہ کیلئے بھی جلد شروع کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ ہونے کی حیثیت سے مجھے صوبے کے ہر طالبعلم کا خیال رکھنا ہے، کوئی ہے کہ صوبے میں کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے، مستحق اور لائق بچوں کی مالی معاونت بھی کی جائے گی۔

Share this article

Leave a comment