Wednesday, 15 January 2025


صومالیہ کےوزیرتعلیم فرح عبدالقادرکےوفدنےہائیرایجوکیشن کمیشن سیکرٹریٹ کا دورہ کیا

پاکستان میں سفیرشیخ نور محمد حسن کی قیادت میں صومالیہ کے وزیر تعلیم فرح عبدالقادرکے وفد نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد سے ملاقات کی۔

دونوں ممالک کے اعلیٰ تعلیم کے شعبے کی باہمی ترقی کے مواقع پر تبادلہ خیال اور تعاون پر زور دیا کیا گیا،

چیئرمین ایچ ای سی نے پاکستان میں بین الاقوامی طلبا بالخصوص مسلم ممالک کے نوجوانوں کیلئے وظائف میں اضافے کی جاری کوششوں پر زور دیا اور افغان اسٹوڈنٹ اسکالرشپ پروگرام کی کامیابی پر روشنی ڈالی۔

ڈاکٹر احمد نے صومالیہ میں اعلیٰ تعلیم آگے بڑھانے اور صومالی طلبائ کو پاکستان میں تعلیمی پروگراموں سے مستفید ہونے کے مواقع فراہم کرنے میں HEC کے تعاون کا یقین دلایا۔

چیئرمین HEC نے صومالی حکام کو مسلم دنیا میں یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے فورم میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ ڈاکٹر مختار نے وفد کو ’’علم بینک‘‘ورچوئل پلیٹ فارم کے بارے میں بھی بتایا جس کا مقصد او آئی سی ممالک میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کیلئے نالج کنسورشیم کے طور پر کام کرنا ہے ۔

Share this article

Leave a comment