Friday, 10 January 2025


یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس نےتحقیق کو فروغ دینےکےلیےاپنانیاریسرچ جرنل لانچ کر دیا

یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس نے تحقیق کو فروغ دینے کے لیے اپنا نیا ریسرچ جرنل لانچ کر دیا ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فلیحہ زہرا کاظمی نے ریسرچ جرنل کا افتتاح کیا۔

جرنل آف جینڈر اینڈ سوشل انکوائری شعبہ سوشیالوجی اینڈ جینڈر سٹڈیز اور ویمن ڈویلپمنٹ سنٹر کے تحت شائع کیا گیا ہے ۔

وائس چانسلر نے ریسرچ جرنل کا افتتاح کرتے ہوئے بتایا کہ ریسرچ جرنل کی پہلی اشاعت میں امریکا کی یونیورسٹیوں کے پروفیسرز کے تحقیقی مقالہ جات بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریسرچ جرنل کے اجرا سے یونیورسٹی میں تحقیقی کام کو فروغ ملے گا۔

Share this article

Leave a comment