دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کرکٹ ایکشن دیکھنے والوں کے لیے قواعدو ضوابط جاری کردیے گئے ہیں بلکہ ان قواعد و ضوابط کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم کے نزدیک ٹکٹس کاوئنٹر اور عوامی پارکنگ ایریاز میں بلند و بالا پوسٹرز کی صورت میں آویزاں بھی کردیا گیا ہے۔
شائقین کرکٹ کو خبردار کیا گیا ہے کہ کرکٹ کے میدان کو سیاسی جلسہ گاہ نہ بنائیں، دبئی اسٹیڈیم کے باہر بڑے بڑے بینرز لگا دیے گئے ہیں جن پر واضح الفاظ میں درج ہے۔بینرز پر شائقین کو واضح پیغام ہے دیا گیا ہےکہ ’سیاسی خیالات، نعرے، پوسٹرز اور بینرز گھر پر چھوڑ آئیں‘!
حکام نےشائقین کرکٹ کودھماکہ خیز مواد چاقو، بم اور نہ ہی پستول اسٹیڈیم میں نہ لانے کی ہدایت کی ہے۔
یقیناً، ممنوع ہدایت نامے میں پانی کی بوتل کو بھی رکھا گیا ہے اور شائقین کو کہا گیا ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء اسٹیڈیم میں لگائے گئے فوڈ اسٹالز سے خریدیں، گھر سے کچھ لانے کی ضرورت نہیں کیونکہ اسٹیڈیم میں بہترین کھانے کا انتظام کیا گیا ہے البتہ چھوٹے بچوں کے لیے دودھ اور دیگر ضروری اشیاء لانے کی اجازت ہوگی۔
حکام نے شائقین کو خبردار کیا ہے کہ میچ کے دوران نہ تو فلیش فوٹوگرافی کریں اور نہ ریکارڈنگ کیونکہ اس سے نہ صرف کھلاڑی متاثر ہوں گے بلکہ کاپی رائٹ قوانین کی خلاف ورزی بھی ہوگی۔