Saturday, 22 February 2025


کبریٰ خان اورمرزا گوہررشیدکی مایوں کی تصاویروائرل

پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار مرزا گوہر رشید کی مایوں کی تصاویر سامنے آگئیں۔

گوہر رشید اور کبریٰ خان کا نکاح مکہ مکرمہ میں ہوا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر جاری کی گئی تھیں۔

اب کبریٰ خان اور گوہر رشید کی مایوں کی تقریب سجائی گئی جس کی تصاویر بھی اداکار گوہر رشید کی جانب سے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہیں۔اداکارہ کبریٰ خان نے روایتی پیلے رنگ کا جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے جب کہ ان کی مایوں میں انڈسٹری کے مختلف ستاروں نے بھی شرکت کی۔

Share this article

Leave a comment