Wednesday, 22 January 2025
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

 

  • ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے وفاقی ملازمین کی عیدالفطر کی چھٹیوں کی منظوری دیدی ہے۔ وفاقی ملازمین کو 17، 20 اور 21 جولائی کو عیدالفطر کی چھٹیاں ہونگی جبکہ 18 اور 19 جولائی کو وفاقی اداروں میں ہفتہ اور اتوار کی چھٹی ہوگی

     
     
  •  

 

  • ایمز ٹی وی(کھیل) شان مسعود اور یونس خان کی شاندار سنچریوں کی بدولت پاکستان نے سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں سات وکٹوں سے تاریخی فتح حاصل کر لی۔ پاکستان نے اپنی کرکٹ تاریخ میں پہلی مرتبہ 350 رنز سے زائد کا ہدف حاصل کرکے کوئی ٹیسٹ میچ جیتا ہے۔ پانچویں روز جب کھیل کا آغاز پاکستان نے 230 رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے کیا تاہم پہلے ہی سیشن میں شان مسعود 125 رنز بنا کر اسٹنپ آؤٹ ہو گئے۔ شام مسعود کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان مصباح الحق بیٹنگ کے لیے آئے جنہوں نے یونس خان کے ساتھ شاندار شراکت قائم کرکے پاکستان کو میچ میں فتح دلوا دی۔ میچ کے چوتھے دن سری لنکا نے 228 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ سے اننگ شروع کی تو دنیش چندیمل اور اینجلو میتھیوز وکٹ پر موجود تھے۔ دونوں کھلاڑیوں نے ذمے دارانہ بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے چھٹی وکٹ کیلئے 117 رنز کی شراکت قائم کر کے پاکستان کی مشکلات میں اضافہ کیا۔ اس دوران میتھیوز نے اپنی سنچری اور چندیمل نے نصف سنچری بھی مکمل کی اور اسکور بورڈ پر 278 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ کا ہندسہ میچ پر سری لنکن گرفت کی عکاسی کر رہا تھا۔اس موقع پر کپتان مصباح الحق عمران خان کو باؤلنگ کیلئے لائے جنہوں نے چند ہی اوورز میں سری لنکن بیٹنگ کی بساط لپیٹ دی

     
     
  •  
  • ایمز ٹی وی (لاہور) لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے گوجرانوالہ ٹرین حادثے کا ذمہ دار ٹرین کے ڈرائیور کو ٹھہرا دیا ، کہتے ہیں ٹرین حادثے کی تحقیقات جے آئی ٹی کر رہی ہے ، جائے وقوعہ سے 26 کلومیٹر پہلے ہر حالت میں رکنے والی جگہ پر بھی ٹرین نہیں رکی ، اوور سپیڈنگ کی کیا وجہ تھی ، ڈرائیورز کو کیا جلدی تھی ، تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ چھناواں پل ریلوے آپریشن کیلئے ٹھیک اور بغیر کسی نقص کے تھا ، چند گھنٹے پہلے ایکسپریس ٹرین بھی گزری تھی ، انہوں نے کہا کہ 947 فٹ پہلے انجن کا پہیہ ٹریک سے اترنے کے شواہد مل چکے ہیں ، نٹ بولٹس اور فش پلیٹس ٹوٹی ہوئی پائی گئی ہیں۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ڈرائیور نے ایمرجنسی بریگ لگائی تھی اگر پل نہ ہوتا تو گاڑی حادثے سے بچ سکتی تھی ، جے آئی ٹی کی رپورٹ کا انتظار کرنا ہے

     
     
  •  

ایمز ٹی وی(لاہور) بینک ٹرانزیکشنز پر ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف ملک بھر کی تاجر برادری سراپا احتجاج بن گئی۔ کراچی میں تاجر اتحاد نے ایک اجلاس کے دوران منگل کے روز ہڑتال کا فیصلہ موخر کر دیا تاہم احتجاج کیا جائے گا۔ پریس کلب کے باہر مظاہرہ بھی ہو گا۔ تاجروں نے دھمکی کی دی کہ اگر وفاقی حکومت نے فیصلہ واپس نہ لیا تو بینکوں سے سارا پیسہ نکال لیں گے۔ لاہور کے تاجر ٹیکس کے خلاف آج ہڑتال کریں گے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ نیا ٹیکس جبر ہے، عوام کے ساتھ ساتھ بینکاری کے شعبے کو بھی نقصان پہنچے گا۔ ادھر فیصل آباد میں بھی شٹر ڈاؤن کی کال دے دی گئی ہے۔ مختلف تنظیموں نے ریلیوں کا اعلان بھی کیا ہے.

 
 

 

  • ایمز ٹی وی(انٹرنیشنل ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اپنے تین روزہ سرکاری دورے پر جنوبی افریقہ پہنچ گئے ہیں۔ آرمی چیف نے سائوتھ افریقن آرمی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ دورے کے دوران جنرل راحیل نے جنوبی افریقی فوج کے چیف لیفٹینینٹ جنرل وی آر ماسونڈو سے ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے ایک اعلامیے کے مطابق لیفٹینینٹ جنرل ماسونڈو نے اس موقع پر پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو سراہا۔ انہوں نے اس موقع پر دونوں دوست ممالک کے درمیان دفاعی تعاون مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا

     
     
  •  

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد) پاکستان کے سرکاری بینک نے عید کے موقع پر نئےنوٹوں کے لیے پہلی بار ایس ایم ایس سروس متعارف کرادی ہے،اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ عید کے لیے نئی کرنسی نوٹ جاری کیے جا رہے ہیں،نئے نوٹوں کے لیے صارفین 8877 پر ایس ایم ایس کریں