Thursday, 05 December 2024

ایمز ٹی وی(انٹر نیشنل ) پولیس کی جانب سے جاری کیئے اعداد و شمار کے مطابق لندن میں گزشتہ برس مسلمانوں کے خلاف نفرت کے جرائم میں 70فیصد اضافہ ہوا ہے۔خاص طور سے مسلمان خواتین کو نسلی نفرت کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔برطانوی مسلمانوں نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس جولائی سے اس جولائی کے دوران مسلمانوں کے خلاف مذہبی نفرت کی بنیادوں پر 816جرائم ریکارڈ کیئے گئے جبکہ اس سے پچھلے سال یہ تعداد 478 تھی۔ان جرائم کی مانیٹرنگ کرنے والی تنظیم ’ٹل ماما‘ کا کہنا ہے کہ مذہبی بنیادوں پر نفرت کرنے والے زیادہ تر ان مسلمان خواتین کو نشانہ بناتے ہیں جنہوں نے سکارف ، برقع یا نقاب پہن رکھے ہوتے ہیں۔پولیس کے مطابق ان حوالے سے جو واقعات رپورٹ کیئے گئے ہیں ان میں سائبر بلنگ (cyber bullying) سے لے کر جسمانی حملوں سے لے کر انتہائی تشدد تک کے واقعات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان خواتین عمومًا اس طرح کے واقعات پولیس میں رپورٹ نہیں کرتیں کہ اس سے معاملہ مزید خراب ہوگا جبکہ انہیں ان جرئم کو اکیلے ہی خاموشی سے نہیں سہنا چاہیے بلکہ پولیس کو رپورٹ کرنی چاہیے تا کہ مجرموں کے خلاف اقدامات کیئے جا سکیں۔

ایمزٹی وی(کوئٹہ ) وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں بے ضابطگیوں کا نوٹس لے کر اعلٰی سطحی کمیٹی بنادی ۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعلٰی ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے حوالے سے طلباء کے احتجاج اور ہنگامہ آرائی کا فوری نوٹس لے لیا اور جلد از جلد اس واقعے کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے،کمیٹی ڈائریکٹر کالجز کی سربراہی میں بنائی گئی ہے جس میں ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکشین ، ایڈیشنل سیکرٹری سکینڈری ایجوکیشن ، کنڑولر امتحانات ، بورڈ بلوچستان ، اور ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ شامل ہیں ، جو طلباء سے مل کر ان کے خدشات اور اعتراضات کا جائزہ لے گی۔

ایمزٹی وی(سری نگر)مقبوضہ کشمیر کے علاقے مچل میں 3 بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کرنے والے 6 بھارتی فوجیوں کا کورٹ مارشل کرتے ہوئے عمر قید کی سزا سنادی گئی۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے افسران ترقیوں کے لیے جعلی مقابلوں کا ڈھونگ رچاتے رہتے ہیں جس میں وہ بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو دہشت گرد قراردے کر شہید کردیتے ہیں جب کہ کشمیریوں کو دہشت گرد ثابت کرنے کی ایسی ہی ایک اور بھارتی سازش بے نقاب ہوگئی۔ بھارتی ملٹری کورٹ نے اپریل 2010 میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے مچل میں جعلی مقابلے میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کرنے والے 6 بھارتی فوجیوں کا کورٹ مارشل کرتے ہوئے عمر قید کی سزا سنادی ہے جب کہ سزا پانے والوں میں کرنل دنیش پٹھانیہ، کیپٹن اوپندرا، حوالدار دیوندر کمار، لانس نائیک لکھمی ،لانس نائیک ارون کمار اور سپاہی عباس حسین شامل ہیں۔