Thursday, 05 December 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

 ایمزٹی وی (انڈیا) نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال پر سیاہی پھینکنے والی خاتون کو گزشتہ رات ضمانت پر چھوڑ دیا گیا۔

خاتون نے چھترا سال اسٹیڈیم میں گزشتہ روز ایک اجلاس کے دوران اروند کیجریوال پر سیاہی پھینکی ، خاتون نے عام آدمی پارٹی پر الزام لگایا کہ odd and even اسکیم کی آڑ میں سی این جی گھپلے میں ملوث ہے ۔

خاتون آج عام آدمی پارٹی کے خلاف تمام ثبوت لے کر عدالت میں بھی جانے والی ہیں۔

 ایمزٹی وی (واشنگٹن) امریکا نے بیلسٹک میزائل تجربات میں ملوث ایرانی شخصیات اور کمپنیوں پر نئی پابندیاں لگا دی ہیں۔

امریکا نے نئی پابندیوں کے تحت میزائل تجربات میں ملوث ایران کی گیارہ کمپنیوں اور ان سے وابستہ افراد پر بین الاقوامی مالیاتی نظام کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے ۔

خبرایجنسی کے مطابق ایک دن پہلے ہی چھ عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدے پرعمل درآمد کی تصدیق کے بعد ایران پر سے اقتصادی پابندیاں اٹھائی گئی تھیں۔ 

ایمزٹی وی (ٹیکنالوجی)ماہرین فلکیات نے اب تک کا سب سے طاقتور سپرنووا یعنی پھٹنے والا ستارہ دریافت کیا ہے۔

اس پھٹنے والے ستارے کو پہلی بار گذشتہ برس جون میں دیکھا گیا تھا لیکن اس میں سے اب بھی بےپناہ توانائی کی لہریں خارج ہو ر ہیں۔

اپنی انتہا پر یہ سپرنووا ستارا عام سپرنووا ستارے سے تقریباً 200 گنا زیادہ طاقتور ہے اور ہمارے سورج سے یہ 570 ارب گنا زیادہ درخشاں ہے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق یہ سپرنووا انتہائی تیز رفتاری سے گردش کر رہا ہے۔ گردش کے ساتھ ہی اس کی رفتار دھیمی ہوتی جا رہی ہے اور اس عمل کے دوران پھیلنے والی گیس اور دھول کے غبار میں سے بہت بڑی مقدار میں توانائی نکل رہی ہے۔

محققین کا خیال ہے کہ یہ دھماکہ اور اس کے بعد کی ساری سرگرمی کا باعث دراصل اس ستارے کے وسط میں واقع ایک انتہائی کثیف اور شدید مقناطیسی قوت کا حامل گولہ ہے جسے ’مینگیٹار‘ کہا جاتا ہے۔

اس گولے کی جسامت لندن جیسے کسی بڑے شہر کے برابر ہے، اور یہ ممکنہ طور پر ایک سیکنڈ میں ایک ہزار مرتبہ جیسی تیز رفتار سے گردش کر رہا ہے۔

اوہائیو سٹیٹ یونیورسٹی کے پروفیسر کرسٹوفر كوچینك اس سپرنووا ستارے کی تلاش کرنے والے ٹیم میں شامل تھے۔

وہ بتاتے ہیں: ’مرکز میں یہ بہت ٹھوس ہے۔ ممکنہ طور اس کا درمیانی حصہ ہمارے سورج کے برابر ہے اور جس علاقے میں یہ اپنی توانائی چھوڑ رہا ہے وہ ہمارے سورج سے پانچ یا چھ گنا زیادہ بڑا ہے اور یہ باہر کی طرف دس ہزار کلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے بڑھ رہا ہے۔‘

اس سپرنووا کے متعلق معلومات سائنس جرنل کے تازہ شمارے میں شائع کی گئی ہیں۔

اب تک کے سب سے زیادہ طاقت ور سمجھے جانے والے اس سپرنووا کی تلاش سکائی آٹومیٹیڈ سروے فار سپرنووا نے زمین سے قریب 3.8 ارب نوری سال دور ہے۔

ماہرین فلکیات کو آسمان میں ہونے والے تاروں کے ان بڑے دھماکوں کی طرف ہمیشہ ہی سے دلچسپی رہی ہے اور وہ ان کی حرکات و سکنات پر نظر رکھتے ہیں۔

ہماری کائنات کی ترقی اور وسعت کیسے ہوئی، یہ سمجھنے میں سپرنوا ایک اہم کڑی ثابت ہو سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس سپرنووا کا اصل ستارہ بھی کافی بڑا رہا ہو گا یعنی ممکنہ طور ہمارے سورج کے مقابلے میں 50 سے 100 گنا ۔تک زیادہ بڑا۔

ایمزٹی وی(اسپورٹس)آکلینڈ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

اسپاٹ فکسنگ میں سزایافتہ محمد عامر پانچ سال بعد پہلی بار انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی اور کوچ وقار یونس کو توقع ہے کہ ان کے کھلاڑی سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

تفصیلی سکور کارڈ

اعتماد کی بحالی کے لیے جیت ضروری: شاہد آفریدی

’عامر نے جو کیا اس کی قیمت چکا دی ہے‘

پاکستان، نیوزی لینڈ کے لیے عالمی نمبر ایک بننے کا موقع

شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 سے قبل اعتماد کی بحالی کے لیے جیت بہت ضروری ہے۔

انھوں نے کہا کہ جب ہر کھلاڑی سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے تو نتیجہ بھی اچھا آتا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے لیے ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں عالمی نمبر ایک بننے کا اچھا موقع ہے۔

دونوں ٹیمیں جمعہ سے تین ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں مدمقابل ہو رہی ہیں اور جو بھی ٹیم سیریز کے تینوں میچز جیت کر کلین سویپ کرے گی وہ ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آجائے گی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ اس وقت عالمی رینکنگ میں 114پوائنٹس کے ساتھ چھٹے اور ساتویں نمبر پر ہیں۔

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)بھارت کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے ریٹائزمنٹ کا اعلان کردیا۔ ذرائع کے مطابق شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’فین‘ کے ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اداکار کو فلم کے لیے متعدد ایوارڈز سے نوازا جا سکتا ہے لیکن انہوں نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں صرف نیشنل ایوارڈ حاصل کرنا ہے اس کے بعد وہ ریٹائرمنٹ اختیار کر لیں گے ۔ فلم فین میں شاہ رخ ایک 24 سالہ لڑکے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فلم میں گورو نامی 24 سالہ لڑکے کا کردار کرنا ان کے لیے کافی مشکل تھا کیونکہ انہیں روزانہ 4 گھنٹے تک اس کردار میں ڈھلنے کے لیے میک اپ کا استعمال کرنا پڑتا تھا. فلم ’فین‘ کی کہانی سپر اسٹار ارین کھنہ اور ان کے مداح گورو کے گرد گھومتی ہے، یہ دونوں کردار شاہ رخ خان نبھا رہے ہیں ۔ شاہ رخ کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس فلم میں کام کر کے کافی خوش ہیں۔ فلم میں شاہ رخ کے مد مقابل ولوشہ ڈی سوزا اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی ۔ جبکہ فلم ’فین‘ اگلے سال 15 اپریل کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی ۔

Page 2 of 104