Sunday, 29 December 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمزٹی وی(اسلام آباد)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی قومی احتساب بیورو کے اشتراک عمل سے کرپشن کے بارے میں وسیع پیمانے پر آگاہی کیلئے "کرپشن سے انکار" کے زیر عنوان ملک کے طول و عرض میں قومی کانفرنسز منعقد کرے گی، پہلے مرحلے میں اسلام آباد، پشاور، لاہور، کوئٹہ، سکھر، ملتان اور کراچی اور دوسرے مرحلے میں ملک کے دیگر علاقوں میں کانفرنسز منعقد کی جائیں گی، یہ بات وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے پشاور میں یونیورسٹی کے علاقائی دفتر میں قومی کانفرنس سے خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا جیلوں میں قیدیوں کو مفت تعلیمی سہولتیں فراہم کرنے کا جامع منصوبہ تیار کیا ہے جس سے قیدیوں کو مثبت سرگرمی ملے گی اور وہ معاشرہ کا کارآمد شہری بن جائیں گے ۔

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) سندھ بھر کے سرکاری و نجی اسکولوں اور کالجوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغازپیر 21دسمبرسےہوگیا ہے یہ تعطیلات 10 روز تک جاری رہیں گی اور جمعہ یکم جنوری 2016 سے سرکاری تعلیمی ادارے دوبارہ کھل جائیں گے تاہم نجی اسکولوں اور کالجوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اختتام اتوار تین جنوری کو ہوگا اور نجی اسکولز اور کالجز پیر چار جنوری سے دوبارہ کھل جائیں گے۔

 

  • ایمزٹی وی(ایجوکیشن)پنجاب کے 3 ڈینٹل کالجوں نشتر انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹسٹری ، ڈی مونیسٹوری کالج آف ڈینسٹری لاہور اور ڈینٹل سیکشن پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد ایس بی ڈی ایس فرسٹ ایئر کی کلاسوں کا اجراء آج سے کیا جائے گا ۔ طلبہ کو آج داخلہ فیس جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

     
     
  •  

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس کا بارہواں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد منعقد کیا گیا۔ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اﷲ نشانِ امتیاز ( ملٹری ) بحریہ یونیورسٹی کی اس تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ تقریب میں کل 778 طلباء کو اسناد تفویض کی گئیں۔ مختلف تعلیمی شعبوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے 17 طلباء کو سونے اور 11 طلباء کو چاندی کے تمغوں سے نوازا گیا جبکہ باقی فارغ التحصیل ہونے والے پی ایچ ڈی ، ماسٹرز اور گریجویٹ طلباء میں بھی اسناد تقسیم کی گئیں۔

اس موقع پرمہمانِ خصوصی چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اﷲ نے کامیاب ہونے والے طلباء اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں اعلیٰ تعلیم کے حصول میں بحریہ یونیورسٹی کے کردار کو سراہا اور کہا کہ طالب علموں کی ان کے شعبوں میں غیر معمولی مہارت انکو اپنی پیشہ وارانہ زندگی میں قیادت کے قابل بنائے گی۔ انہوں نے اعلیٰ تعلیم میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے کردار کو بھی سراہا۔اس تقریب میں بڑی تعداد میں طلباء سمیت پاکستان نیوی کے سینیئر افسران ، صنعتکار، والدین اور اساتذہ نے شرکت کی۔

ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک) وزیر صحت سندھ جام مہتاب ڈہر نے کہا ہے کہ غیر متعدی بیماریوں سے اگرچہ زیادہ تر بڑی عمر کے بچے متاثر ہوتے ہیں لیکن اب چھوٹے بچے بھی ان سے متاثر ہو رہے ہیں۔ یہ بیماریاں اکثر بچپن سے ہی شروع ہو جاتی ہیں۔ لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز کی استعداد کو بڑھا کر ہم ان بیماریوں کی بروقت تشخیص اور علاج کے ذریعے ان کی اموات کو کم کر سکتے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ ان بیماریوں کے تدارک کے لیے کوشاں ہیں۔ کراچی میں بچوں میں جگر کی پیوندکاری اگلے ماہ جنوری سے ایس آئی یو ٹی میں شروع ہو جائے گی جس کے لیے حکومت سندھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی ادارہ برائے صحت اطفال (این آئی سی ایچ) کے ساتویں سمپوزیم کی افتتاحی تقریب سے نجی ہوٹل میں خطاب اور بعد میں صحافیوں سے گفت گو کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں آئی بی اے کے ڈائریکٹر اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین، وائس چانسلرجناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر طارق رفیع ، ڈائریکٹر این آئی سی ایچ پروفیسر جمال رضا، ڈاکٹر کھیم چنداور ڈاکٹر ناصر نے بھی خطاب کیا۔ سمپوزیم میں ملک کے مختلف شہروں کے علاوہ امریکہ، چین، برطانیہ، ترکی اور آسٹریلیا سے بچوں کی بیماریوں کے ڈاکٹرز، سرجنز اور پوسٹ گریجویٹ طالب علموں نے شرکت کی۔

Page 13 of 104