Wednesday, 08 January 2025

ایمز ٹی وی(نیوز ڈیسک)کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے مشرف حملہ کیس اور جی ایچ کیو حملہ کیس کے ملزمان ڈاکٹر عثمان اور ارشد محمود کی پھانسی کے بعد نئی خوفناک دھمکی دی دی، جس میں یہ بیان منظر عام پر آیا ہے کہ ہم ڈاکٹر عثمان اور ارشد کا مشن ہم پورا کریں گے،اور ان کے دشمنوں خوصا آرمی اور شریف خاندان کو نشانے عبرات بنائیں گے جس کے بعد لوگ سانحہ پشاور بھول جائیں گے۔

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) مسلم لیگ ن کے رہنماء حنیف عباسی کا عمران خان پر ایک ارب روپے ہتک عزت کا دعویٰ ، راولپنڈی کی مقامی عدالت نے کپتان کو بائیس دسمبر کو طلب کر لیا ۔ مسلم لیگ نون کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے دائر ہتک عزت کے دعوی میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان نے کنٹینر پر کھڑے ہو کر انہیں منشیات فروش اور جعلی دوائیاں بنانے والا کہا جس سے ان کا استحقاق مجروح اور شہرت کو نقصان پہنچا ۔ ایڈیشنل سیشن جج عبدالستار لنگاہ نے عمران خان کونوٹس جاری کرتے ہوئے بائیس دسمبر کو طلب کر لیا ہے

ایمز ٹی وی(مظفر گڑھ) پولیس نے حساس اداروں کی رپورٹ پرمظفر گڑھ میں محمود کوٹ روڈ پر دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو مسلح ملزمان نے پولیس نفری پر ہینڈ گرینیڈ اور بھاری اسلحے کی مدد سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہو گئے، جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ 4 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر مظفر گڑھ میں دہشت گردی کرنا چاہتے تھے اور گزشتہ کئی روز سے ایک مکان میں چھپے ہوئے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے 8 خود کش جیکٹس، 7 دستی بم، راکٹ لانچرز، غیر ملکی اسلحہ، پاسپورٹس اور جہادی لٹریچر بھی برآمد ہوا، ملزمان کا تعلق پنجابی طالبان کے ابو عبداللہ گروپ سے ہے۔ پولیس نے فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

ایمز ٹی وی(کراچی) ملک بھر میں چہلم شہدائے کربلا مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے اور اس موقع پر کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔راچی میں حضرت امام حسین اور ان کے جانثار ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا، جلوس کے شرکا ایم اے جناح روڈ پر واقع امام بارگاہ علی رضا کے سامنے نماز ظہرین ادا کریں گے اور پھر یہ جلوس مختلف راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پزیر ہوگا۔ مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے لئے 4 ہزار 800 پولیس اہلکار اور رینجرز کو بھی تعینات کیا گیا ہے، حساس مقامات پر بلند عمارتوں پر 200 اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جب کہ پولیس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم سے بھی جلوس کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)

یوکرین کے بحران پر پورے یورپ میں فوجی کشیدگی کی خفیف لہریں محسوس کی جا رہی ہیں۔

نیٹو نے یوکرین میں روس کی دخل اندازی کے جواب میں کیئف کے ساتھ اپنے رشتے کو مضبوط کرنا شروع کیا ہے اور مشرقی اور وسطی یورپ کے اپنے اتحادیوں کے ساتھ فضائی نگرانی اور فوجی مشقوں میں اضافہ کیا ہے۔

لندن میں قائم یورپی لیڈرشپ نیٹ ورک نامی تھنک ٹینک نے ایک تفصیلی مطالعہ پیش کیا ہے جس میں روس کی سرگرمیوں کے بارے میں زیادہ وثوق سے بات کی گئی ہے۔۔

 قومی فضائی حدود کی خلاف ورزیوں کی پریشان کن تصویر ابھرتی ہے جس میں ایک بڑے جغرافیائی علاقے میں بحرانی کشمکش، فضا میں طیاروں کے ٹکرانے سے بال بال بچنا، سمندر میں قریبی تصادم اور اسی قسم کے مسلسل دوسرے واقعات شامل ہیں۔‘ 

جنگ کے خطرات کو بڑھانے والے واقعات میں انتہائی قریب سے طیارے کی نگرانی کرنا شامل ہے

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسلسل تصادم کے علاوہ ’11 ایسے سنجیدہ واقعات ہوئے ہیں جو جنگ کے خطرے کو بڑھاتے ہیں۔‘

ان میں نگرانی کرنے والے طیاروں کو ہراساں کرنا، جنگی طیاروں کے اوپر بہت قریب سے طیارہ لے جانا اور روس کے ’نقلی بمبار حملوں کے مشن‘ شامل ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق ’جان و مال کے خطرے یا براہ راست فوجی تصادم کا بہت خطرہ تھا۔‘

کوپن ہیگن سے اڑنے والے ایس اے ایس شہری طیارے کا روسی نگرانی کرنے والے جنگی طیارے سے ٹکرانے سے بال بال بچنا بھی شامل ہے جو رپورٹ کے مطابق محض فوجی کھیل نہیں۔

رپورٹ کا کہنا ہے کہ یہ حقیقی خطرات ہیں کیونکہ روسی طیارے اپنی پوزیشن کی نشاندہی کے لیے استعمال میں لائے جانے والے طریقے کا استعمال نہیں کرتے۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)

نو نومبر 1989 کو دیوار برلن کے انہدام کو یورپ میں سرد جنگ کے خاتمے سے تعبیر کیا جاتا ہے۔اس تقریبات کے اختتام پر آٹھ ہزار گیس سے بھرے ہوئے غبارے ہوا میں چھوڑے گئے

میخائل گورباچوف نے کہا ہے کہ یورپ نے سوویت یونین کے خاتمے کو اپنی فتح گردان کر بغلیں بجانی شروع کر دیں جس سے روس ناراض ہوا۔انھوں نے مغربی دنیا کو مشورہ دیا کہ وہ روس کو مزید ناراض نہ کرے اور بات چیت کے ذریعے معاملات کو طے کرے۔

برلن کی شہری حکومت نے اسی مقام پر سٹیزن پارٹی کا اہتمام کیا جہاں سے پچیس سال پہلے ہزاروں جرمنوں نے دیوار کو عبور کیا۔ دیوار برلن کو 1961 میں تعمیر کیا گیا تھا تاکہ لوگ مشرقی جرمنی سے بھاگ نہ سکیں۔

برلن کے میئر کلاوس ووریٹ نے پہلا غبارہ ہوا میں چھوڑتے ہوئے کہا :’ہم دنیا کے خوش نصیب لوگ ہیں۔ ہمیں اس بات کی انتہائی خوشی ہے کہ ہم نے 25 برس پہلے اس دیوار کو گرا دیا تھا۔‘

برلن کی شہری حکومت نے ان رہنماؤں کو بھی مدعو کیا جنہوں نے سرد جنگ کے خاتمے میں کردار ادا کیا تھا

ایمزٹی وی:(کراچی) لیاری کےعلاقے جھٹ پٹ مارکیٹ میں کچھی جماعت خانے کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 17 سالہ نوجوان کوقتل کردیا، پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ مقتول کو مخالف گروہ نے اغواء کے بعد قتل کیا ہے، سرجانی ٹاؤن سیکٹر ایل ون میں بابا موڑ کے قریب 40 سالہ عمران ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہوگیا۔ گلستان جوہر بلاک 14 میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔ اس کے علاوہ محمودآباد کےعلاقے سےایک نوزائیدہ کی لاش بھی ملی ہے۔

ڈالمیا کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ڈکیتی کی واردات کے بعد فرار ہو رہا تھا کہ پولیس پہنچ گئی اور فائرنگ کے تبادلے میں ملزم مارا گیا۔